تاریخ شائع کریں2019 9 June گھنٹہ 16:02
خبر کا کوڈ : 423892

امریکہ نے پوری دنیا کو اپنی تخریبی پالیسیوں کا نشانہ بنا رکھا ہے

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے امریکی پالیسیوں کو دنیا کے لیے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے
امریکہ نے صرف ایران کو ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام ملکوں کو اپنی تخریبی پالیسیوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
امریکہ نے پوری دنیا کو اپنی تخریبی پالیسیوں کا نشانہ بنا رکھا ہے
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے امریکی پالیسیوں کو دنیا کے لیے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے صرف ایران کو ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام ملکوں کو اپنی تخریبی پالیسیوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
اتوار کے روز تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ دنیا کے بہت سے ملکوں نے خود کو امریکہ کی خودسرانہ پالیسیوں سے الگ کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی کمزوری اور اضمحلال کی وجہ سے ایران پر دباؤ ڈال رہا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران دباؤ کے اس مرحلے کو کامیابی سے عبور کر لے گا۔
ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے چین اور روس کی جانب سے اقتصادی لین دین میں ڈالر کو حذف کرنے کے فیصلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی اقتصادی جنگ کی پالیسیاں دنیا کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کے بعض ممالک سمجھتے ہیں کہ اسرائیل ان کی مدد کر سکتا ہے تاہم میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اسرائیل خود اپنی مدد کرنے کے قابل بھی نہیں ورنہ ہر روز نئے نئے بحرانوں سے دوچار نہ ہوتا۔
ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے امریکی وزارت خارجہ کے ایران ایکشن گروپ کے سرغنہ برائن ہک کے اس دعوے کے جواب میں کہ ایران کی دفاعی اور میزائل طاقت فوٹو شاپ ہے، کہا کہ وقت پر سب پتہ چل جائے گا۔
دوسری جانب ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ دفاعی اور سیکورٹی لحاظ سے ایران ڈیٹرنس کی اعلی صلاحیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکام بھی ایران کی فوجی طاقت سے اچھی طرح واقف ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ اگر انہوں نے چھوٹی سی بھی غلطی کی تو پورے خطے میں آگ لگ جائے گی اور خطے میں اسرائیل اور امریکی مفاد نام کی کوئی چیز باقی نہیں بچے گی۔
ریٹائرڈ جنرل محسن رضائی نے کہا کہ امریکہ بائیس ہزار ٹریلین ڈالر کا مقروض ہے، چالیس ملین امریکی شہری غربت کی زندگی گزار رہے ہیں اور یہ ملک اقتصادی اور سیاسی لحاظ سے تاریخ کے انتہائی کمزور ترین دور سے گزر رہا ہے لہذا خطے میں کسی نئی جنگ کے اخراجات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے ایران کے خلاف امریکی دباؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام باہمی اتحاد و یکجہتی اور انقلاب اقتصادی اقدام کے ذریعے نہ صرف امریکہ کو شکست دیں گے بلکہ اقتصادی ڈیٹرنس کی اعلی توانائی بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھنا ہو گا کہ انہیں ایران پر دباؤ جاری رکھنے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی کیونکہ ایرانی قوم دباؤ کے سامنے ہرگز سرتسلیم خم نہیں کرے گی۔
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے ایٹمی معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یورپی ملکوں نے ساٹھ روز کی مہلت کے اندر اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہ کیا تو ایران اگلے لائحہ عمل کا اعلان کر دے گا۔
https://taghribnews.com/vdchwxnki23ni6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ