QR codeQR code

سعودی عرب کے حمایت یافتہ خلیفہ حفتر کی فوج کا طرابلس ائیرپورٹ پر حملہ

لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے جاری کردہ بیان میں اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے

8 Jun 2019 گھنٹہ 17:33

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ جنرل خلیفہ حفتر کی فوج نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے


سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ جنرل خلیفہ حفتر کی فوج نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی کے ایک طیارے نے مشرقی طرابلس میں واقع معیتیقہ نامی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایک رن وے پر بمباری کی ہے۔
لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے جاری کردہ بیان میں اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خلیفہ حفتر اور اس کے حامی ملک کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کرنے کے مشن پر کام کر رہے ہیں۔
پچھلے چند روز کے دوران جنوبی اور مشرقی طرابلس میں خلیفہ حفتر اور لیبیا کی قومی حکومت کی افواج کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔
ادھر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے غسان سلامہ نے جنگ کے نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کو بیرونی مداخلت کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 423726

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/423726/سعودی-عرب-کے-حمایت-یافتہ-خلیفہ-حفتر-کی-فوج-کا-طرابلس-ائیرپورٹ-پر-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com