تاریخ شائع کریں2019 8 June گھنٹہ 17:28
خبر کا کوڈ : 423725

دفاعی بجٹ ماہرین کی تیاری میں دباؤ برداشت نہیں کریں گے

شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلام آباد آئی ایم ایف کے دباؤ میں اپنے دفاعی بجٹ میں کمی نہیں کرے گا
دفاعی بجٹ ماہرین کی تیاری میں دباؤ برداشت نہیں کریں گے
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلام آباد آئی ایم ایف کے دباؤ میں اپنے دفاعی بجٹ میں کمی نہیں کرے گا۔
شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال کا دفاعی بجٹ ماہرین کی رائے سے تیار کیا گیا ہے اور ہم آئی ایم ایف کے دباؤ کو قبول نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے کسی قسم کی شرائط عائد نہیں کی گئی ہیں۔ پاکستانی وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ دفاعی بجٹ قوم کی ضرورت ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کسی بھی بین الاقوامی ادارے کو پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں ہے اور پاکستانی فوج نے ملک کی اقتصادی صورتحال کے پیش نظر اپنے بجٹ میں خود ہی رضاکارانہ طور پر کمی کردی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کے احتجاج اور مظاہروں کے بارے میں کئے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر احتجاج ہوگا تو بیرونی سرمایہ کیسے آئے گا اور یہ بچکانہ حرکت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سبھی ملکوں کے ساتھ دوستانہ اور پرامن تعلقات چاہتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcci1q0p2bqim8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ