تاریخ شائع کریں2019 8 June گھنٹہ 14:22
خبر کا کوڈ : 423696

ترکی ایس 400 دفاعی میزائل خریدنے کے معاہدے سے دستبردار نہیں ہوگا

امریکہ نے ترکی کو جولائی تک ایس 400 معاہدے سے دستبردار ہونے کی مہلت دے دی۔
امریکہ نے ترکی کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ روس سے ایس 400 دفاعی میزائلی نظام خریدنے کے معاہدے سے جولائی تک دست بردار نہ ہوا تو اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی جائیں گی
ترکی ایس 400 دفاعی میزائل خریدنے کے معاہدے سے دستبردار نہیں ہوگا
امریکہ نے ترکی کو جولائی تک ایس 400 معاہدے سے دستبردار ہونے کی مہلت دے دی۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ترکی کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ روس سے ایس 400 دفاعی میزائلی نظام خریدنے کے معاہدے سے جولائی تک دست بردار نہ ہوا تو اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔
اطلاعات کے مطابق دفاعی شعبے کے نائب امریکی وزیر ایلن لارڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ترکی 31 جولائی تک ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی خریداری سے دست بردارنہیں ہوتا تو امریکہ میں ایف 35 جنگی طیاروں کی ٹریننگ کے لیے موجود ترکی کے پائلٹس کو واپس بھیج دیا جائےگا ۔
ترکی، امریکا سے 100 سے زائد 'ایف 35' جنگی طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس ضمن میں امریکا میں ترکش پائلٹوں کی ٹریننگ بھی ہو رہی ہے۔
واضح رہےکہ ترکی نے روس سے دفاعی نظام ایس 400 کی خریداری میں امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دفاعی نظام کی ترسیل سے متعلق پہلے ہی مذاکرات طے پا چکے اور ترکی ایس 400 دفاعی میزائل خریدنے کے معاہدے سے دستبردار نہیں ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcjhtexmuqe8mz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ