تاریخ شائع کریں2019 8 June گھنٹہ 14:18
خبر کا کوڈ : 423695

ایران کے میزائل جوہری ہتھیاروں کیلئے ڈیزائن نہیں ہوئے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹ میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا
 ایران کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل پروگرام پر امریکہ اور ان کے بعض اتحادیوں کے نئے دعووں کو مسترد کیا
ایران کے میزائل جوہری ہتھیاروں کیلئے ڈیزائن نہیں ہوئے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 2231کو اپنی سوچ و فکر کے تحت تفسیر کرنے کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مقام و منزلت پر نہیں ہیں کہ وہ اپنی سوچ و فکر کو دوسروں پر مسلط کریں۔
 ایران کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل پروگرام پر امریکہ اور ان کے بعض اتحادیوں کے نئے دعووں کو مسترد کیا.
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹ میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 2231کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کی اور امریکہ اور اس کے اتحادی یمنی مظلوم عوام کے قتل عام کیلئے لاکھوں کی تعداد میں ہتھیار جارحین کو دے رہے ہیں کہا کہ وہ کسی بھی طور ایران کے میزائلی پروگرام کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 2231 کے شق کی تشریح کر کے دوسروں پر اسے مسلط نہیں کر سکتے۔
ایران کے وزیر خارجہ  نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 2231 ایران کو میزائلی پروگرام سے روکنے کیلئے نہیں ہے کہا کہ ایران کے میزائل جوہری ہتھیاروں کیلئے ڈیزائن نہیں ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور فرانس کے صدر نے ہونے والی ملاقات میں ایرانی میزائل پروگرام پر تبادلہ خیال کیا اور ٹرمپ اور میکرون نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ واشنگٹن اور پیرس کے ایران کے مقابلے میں مشترکہ مقاصد ہیں اور جوہری معاہدے کے وسیع تر مفاد کیلئے نئے مذاکرات ہونے چاہئیں۔
https://taghribnews.com/vdci3pa5wt1arq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ