تاریخ شائع کریں2019 8 June گھنٹہ 14:14
خبر کا کوڈ : 423693

امریکہ نے ایران کی پیٹرو کیمیکل صنعت پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایران کی پیٹرو کیمیکل صنعت اوراس سے وابستہ تجارتی کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
امریکی حکومت نے اپنے ایک اور دشمنانہ اقدام میں ایران کی پیٹرو کیمیکل صنعت اور اس سے وابستہ تجارتی کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
امریکہ نے ایران کی پیٹرو کیمیکل صنعت پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
امریکی حکومت نے اپنے ایک اور دشمنانہ اقدام میں ایران کی پیٹرو کیمیکل صنعت اور اس سے وابستہ تجارتی کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی وزارت خزانہ نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں ایران کی پیٹرو کیمیکل صنعت اوراس سے وابستہ تجارتی کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکہ کی وزارت خزانہ نے اس قسم کی پابندیاں عائد کرنے کی وجہ خاتم الانبیاء کمپنی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ خاتم الانبیاء ادارہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا اقتصادی طور بازو ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسٹیو منوچین نے دعوی کیا ہے کہ اس قسم کی پابندیاں عائد کر کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی پیٹرو کیمیکل سے متعلق اقتصادی سرگرمیوں کو روکا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں امریکہ نے ایران کے خلاف پابندیوں اور فوجی وارننگ دے کر دباؤ بڑھایا ۔ دوسری طرف ایران کے حکام نے زور دیا ہے کہ ایران، امریکی دھمکیوں یا پابندیوں کے دباؤ میں آ کر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
https://taghribnews.com/vdcgyw9twak9x34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ