QR codeQR code

روس اور چین امریکی پابندیوں کے مقابلے کیلیے متحد ہوگئے

چین اور روس نے متحد ہو کر امریکہ کی جانب سے درپیش پابندیوں اور مشکلات کا سامنا

7 Jun 2019 گھنٹہ 18:00

چین اور روس نے متحد ہو کر امریکہ کی جانب سے درپیش پابندیوں اور مشکلات کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


چین اور روس نے متحد ہو کر امریکہ کی جانب سے درپیش پابندیوں اور مشکلات کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین اور روس نے متحد ہو کر امریکہ کی جانب سے درپیش پابندیوں اور مشکلات کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں چینی صدر شی جن پنگ روس میں منعقد اکنامک فورم میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق شی جن پنگ 5 جون کو تین روزہ دورے پر ماسکو پہنچے تھے۔ چینی صدر نے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات میں انہیں اپنا بہترین دوست قرار دیا۔ دورے کے آخری روز شی جن پنگ سالانہ سینٹ پیٹرس برگ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے، ماسکو کا خیال ہے اس فورم کی مدد سے غیریقینی کاروباری حالات کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کار تجاویز پیش کریں گے۔بیجنگ کا کہنا ہے کہ شی جن پنگ فورم میں پائیدار ترقی اور کثیر الجہتی تعاون پر چین کے نظریات پیش کریں گے


خبر کا کوڈ: 423564

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/423564/روس-اور-چین-امریکی-پابندیوں-کے-مقابلے-کیلیے-متحد-ہوگئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com