QR codeQR code

بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بڑی کاروائی میں 2 ہلاک

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری  کردہ بیان میں بتایا گیا

7 Jun 2019 گھنٹہ 11:45

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے حملے میں پیڑولنگ پر مامور 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے


پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے حملے میں پیڑولنگ پر مامور 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری  کردہ بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے عید کے دوسرے روز ضلع ہرنائی کی تحصیل خوست میں ایف سی کی پیڑولنگ ٹیم پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ہوئی۔
گزشتہ ماہ صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل ’پرل کانٹیننٹل‘ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں نیوی کا ایک اہلکار اور 4 سیکیورٹی گارڈز ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی دوسرے صوبوں کے مقابلے میں بلوچستان دہشت گردی اور انتہا پسندی سے سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں حملوں کی تعداد 99 رہی، جس کے نتیجے میں 354 افراد جاں بحق ہوئے اور 570 افراد زخمی ہوئے۔ اس طرح پاکستان میں ہونے والے مجموعی حملوں میں سے 61 فیصد حملے بلوچستان میں ہوئے جبکہ اموات کی تعداد پورے ملک کے مقابلے میں 59 فیصد رہی۔


خبر کا کوڈ: 423498

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/423498/بلوچستان-میں-دہشتگردوں-کے-خلاف-بڑی-کاروائی-2-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com