QR codeQR code

آیت اللہ اراکی نے عراقی مفتی کا سعودی کانفرنس میں ایران کے دفاع پر شکریہ ادا کیا

جمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ اراکی نے پیغام جاری کیا ہے

3 Jun 2019 گھنٹہ 22:48

آیت اللہ اراکی نے عراقی اہلسنت  مفتی " شیخ مھدی الصمیدعی" کی جانب سے سعودی عرب میں او آئی سی کانفرنس میں سعودی عرب کے الزامات کے مقابلے میں ایران کا دفاع کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پیغام جاری کیا


آیت اللہ اراکی نے عراقی مفتی کا سعودی کانفرنس میں ایران کے دفاع پر شکریہ ادا کیا
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ اراکی نے عراقی اہلسنت  مفتی " شیخ مھدی الصمیدعی" کی جانب سے سعودی عرب میں او آئی سی کانفرنس میں سعودی عرب کے الزامات کے مقابلے میں ایران کا دفاع کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔ اس پیغام کا متن درج ذیل ہے۔
علامہ شیخ مھدی الصمیدعی
مفتی محترم جمہوری عراق
 ماہ مبارک رمضان میں دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی آپ کی عبادات اور روزے قبول فرمائے اور عید الفطر کی پیشکش مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس سال کی عید آپ کے لیے اور تمام مسلمانوں کے لیے باعث خیر اور برکت ہوگی اور دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوں گی۔
ہم اس بات کی ضرورت محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے سعودی عرب میں او آئی سی کانفرنس میں دلیرانہ اور شجاعت مندادنہ اقدام کا شکریہ ادا کیا جانا چاہیے اور میں تہہ دل سے آپ کے اس اقدام کی قدردانی کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کا شکر گذار ہوں۔
در حقیقت اس کانفرنس کے پس پردہ مقاصد مسلمانوں میں تفرقہ اور اختلاف کو ہوا دنیا اور قتنہ برپا کرنا ہے اور اس کے ساتھ مختلف مسلمان ممالک کو جمہوری اسلامی ایران کے خلاف جنگ کے لیے اکسانا ہے لیکن آپ نے کانفرنس میں ایران پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کا بھر پور جواب دیا اور ایران کی حمایت کی، ہم آپ کے اس جرائت مندانہ اقدام کی حوصلہ افضائی کرتے ہیں جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے آپ کے اس اقدام نے ملت عراق کا سر فخر سے بلند کردیا ہے اور ایران اور عراقی عوام کے اتحاد کو مزید توانائی بخشی ہے۔
آیت اللہ اراکی
سربراہ مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی


خبر کا کوڈ: 423320

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/423320/آیت-اللہ-اراکی-نے-عراقی-مفتی-کا-سعودی-کانفرنس-میں-ایران-کے-دفاع-پر-شکریہ-ادا-کیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com