تاریخ شائع کریں۱۰ خرداد ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۳:۴۷
خبر کا کوڈ : 422688

فلسطینی عوام اپنے اہداف میں کامیاب ہوں گے

فلسطین کے بارے میں صدی معاملہ کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ یہ معاملہ فلسطینیوں کے اہداف کے سراسر خلاف ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ فلسطین کے بارے میں صدی معاملہ کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ یہ معاملہ فلسطینیوں کے اہداف کے سراسر خلاف ہے۔
فلسطینی عوام اپنے اہداف میں کامیاب ہوں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ فلسطین کے بارے میں صدی معاملہ کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ یہ معاملہ فلسطینیوں کے اہداف کے سراسر خلاف ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عالمی یوم قدس کی ریلی میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے بارے میں صدی معاملہ کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ یہ معاملہ فلسطینیوں کے اہداف کے سراسر خلاف ہے۔

انھوں نے کہا کہ دشمنوں نے گذشتہ دو برسوں میں بیت المقدس کے خلاف ایک نیا منصوبہ تیار کیا انھوں نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیا لیکن ایک دو ممالک کے علاوہ کسی نے اس منصوبہ کو قبول نہیں کیا۔ امریکہ نے مقبوضہ جولان کو بھی اسرائیل کے حوالے کرنے کا اعلان کیا لیکن دوسرے ممالک نے اس منصوبے کو بھی ٹھکرا دیا۔ صدر روحانی نے کہا کہ صدی معاملہ بھی اسی طرح ناکام ہوجائےگا اور یقینی طور پر فلسطینی عوام اپنے اہداف میں کامیاب ہوجائیں گے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس