تاریخ شائع کریں2019 31 May گھنٹہ 13:20
خبر کا کوڈ : 422677

عالمی یوم القدس سازشوں اور صدی معاملے کی ناکامی کا دن

اسرائیل گذشتہ 70 سال سے فلسطینی بچوں، خواتین اور مردوں کا قتل عام کررہا ہے
حماس کے اعلی اہلکار کا کہنا ہے کہ عالمی یوم قدس در حقیقت فلسطین کے بارے میں ہر امریکی، اسرائیلی اور سعودی سازش کے ناکام اور صدی معاملے کے ناکام اور درہم و برہم ہونے کا اعلان ہے۔
عالمی یوم القدس سازشوں اور صدی معاملے کی ناکامی کا دن
حماس کے اعلی اہلکار کا کہنا ہے کہ عالمی یوم قدس در حقیقت فلسطین کے بارے میں ہر امریکی، اسرائیلی اور سعودی سازش کے ناکام اور صدی معاملے کے ناکام اور درہم و برہم ہونے کا اعلان ہے۔

فلسطینی تنظيم حماس کے اعلی اہلکار اسماعیل رضوان نے عالمی یوم قدس کے بارے میں کہا ہے کہ عالمی یوم قدس در حقیقت فلسطین کے بارے میں ہر امریکی، اسرائیلی اور سعودی سازش کے ناکام اور صدی معاملے کے درہم و برہم  ہونے کے اعلان کا دن ہے۔  اسماعیل رضوان نے گذشتہ 7 دہائیوں میں فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے بارے میں مہر نیوز کے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں کہا کہ اسرائیل گذشتہ 70 سال سے فلسطینی بچوں، خواتین اور مردوں کا قتل عام کررہا ہے اور فلسطینی بھی بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں ہر قسم کی قربانی پیش کررہے ہیں۔ فلسطینیوں نے آج تک  اپنی استقامت اور پائداری کے ذریعہ فلسطین کے بارے میں ہر سازش کو ناکام بنایا ہے اور وہ فلسطین کے بارے میں ہونے والے " صدی معاملے " کو بھی ناکام بنادیں گے۔

اسماعیل رضوان نے کہا کہ  یوم قدس تمام عربی اور اسلامی اقوام میں مذہبی عقیدت اور اسلامی جوش و ولولہ کے ساتھ منایا جاتا ہے اور فرزندان توحید اس دن قبلہ اول کی آزادی کے سلسلے میں تجدید عہد کرتے ہیں ۔ اسماعیل رضوان نے کہا کہ عالمی یوم قدس میں دنیا بھر کے تمام مسلمان شرکت کرتے ہیں اور اس ميں کوئي شک نہیں کہ مسلمان قبلہ اول کے سلسلے میں ہوشیار اور بیدار ہیں۔ حضرت امام خمینی (رہ) نے عالمی یوم قدس کا اعلان کرکے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کے لئے زندہ کردیا ، عالمی یوم قدس کے ذریعہ  بیت المقدس کی آزادی تک مسئلہ فلسطین کو فراموش کرانے کی ہر سازش ناکام ہوجائےگی۔ ایرانی قوم کا مسئلہ فلسطین کی حمایت کے سلسلے میں اہم اور بنیادی کردار ہے۔ ایرانی قوم خلوص، محبت، ہمدردی اور اسلامی ذمہ داری کے جذبے کے تحت فلسطینی قوم کی حمایت کررہی ہے ۔ حماس کے رکن نے یوم قدس کی اہمیت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یوم قدس عالم اسلام کا اہم دن ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کو بیت المقدس کی یاد دلاتا ہے اور اس دن کی بدولت ، فلسطین کے بارے میں " صدی معاملہ " سمیت دشمن کی ہر سازش ناکام ہوجائےگی۔ حماس کے اہلکار نے صدی معاملے کو فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں گہری سازش قراردیتے ہوئے مسلمانوں پر زوردیا کہ وہ دشمن کی اس گہری اور گھناؤنی سازش کو ناکام بنانے کے سلسلے میں فلسطینیوں کی بھر پور حمایت کریں۔
https://taghribnews.com/vdchqinkq23ni-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ