QR codeQR code

قدس مسلمانوں کی عزت اور وقار کا سرچشمہ ہے

مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ "آیت اللہ محسن اراکی" کہنا ہے

29 May 2019 گھنٹہ 12:16

مسلمانوں کے لیے یہ دن بہت ہی اہمیت کا حامل ہے کیوں یوم قدس عالم اسلام کی عزت اور وقار کا ذریعہ ہے


قدس مسلمانوں کی عزت اور وقار کی بنیاد ہے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ "آیت اللہ محسن اراکی"  قدس کے موضوع سے متعلق اپنی تحریر میں لکھتے ہیں کہ " مسلمان نوجوان شب قدر میں عبادت انجام دیتے ہیں اس لیے کہ یہ رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے اور ان کے مستقبل کا فیصلہ بھی اسی رات میں کیا جاتا ہے بلکہ شب قدر کی محدودیت صرف فرد یا اشخاص نہیں ہے بلکہ شب قدر تمام مسلمانوں کا اور مسلم جہان کا احاطہ کرتی ہے۔
دلچسپ اور قابل توجہ بات یہ ہے کہ امام خمینی ؒ نے یوم قدس کو شب قدر کی مانند قرار دیا ہے اور یوم قدس کی اہمیت کو بھی شب قدر کی اہمیت کی طرح جانا ہے۔ کیوں کہ آپ جانتے تھے کہ مسلمانوں کہ آئندہ کے امور قدس سے وابستہ ہوں گے۔
رمضان مبارک کے آخری جمعہ نزدیک آچکا ہے ااور یہ دن یوم قدس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ہر مسلمان اور آزادی خواہ انسان کے لیے لازم ہے کہ قدس کی حمایت میں گھر سے نکلیں اور مسلمانوں کے لیے یہ دن بہت ہی اہمیت کا حامل ہے کیوں یوم قدس عالم اسلام کی عزت اور وقار کا ذریعہ ہے۔
مومن جوان صہیونی حکومت اور امریکہ کے لیے خوف و خطر کا باعث ہے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کے بقول ان مومن جوانوں کی تعداد میں روز با روز اضافہ ہوتا جائے گا۔ یہ مومنیین کی تعداد میں اضافہ امریکہ کے خوف میں اضافہ کا باعث ہے جیسا کہ قرآن کریم میں بیان ہوا ہے "وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَكِنَّ الْمُنَافِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ"
 


خبر کا کوڈ: 422373

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/422373/قدس-مسلمانوں-کی-عزت-اور-وقار-کا-سرچشمہ-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com