تاریخ شائع کریں2019 25 May گھنٹہ 23:08
خبر کا کوڈ : 421925

قدس سے دست برادری عالم اسلام کے لیے ذلت اور صہیونیت کی جیت ہے

تھران یونیورسٹی کی شوری عالی کے رکن " محمد علی آذرشب" نے کہا
صہیونی حکومت اور ان کے مغربی اتحادیوں کا قدس کو یھودی یاست میں تبدیل کرنا قدس کی اہمیت کی دلیل ہے
قدس سے دست برادری عالم اسلام کے لیے ذلت اور صہیونیت کی جیت ہے
قدس سے دست برادری عالم اسلام کے لیے ذلت اور صہیونیت کی جیت ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے مشاور اور تھران یونیورسٹی کی شوری عالی کے رکن " محمد علی آذرشب" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، دشمن کے اقدامات سے اندازہ ہوتا ہے کہ قدس کی اہمیت کس قدر زیادہ ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ ، صہیونی حکومت اور ان کے مغربی اتحادیوں کا قدس کو یھودی یاست میں تبدیل کرنا اس کی اہمیت کی دلیل ہے۔
آذرشب نے مزید کہا، مسلمانوں کی ذلت سے مراد یہ ہے کہ مسلمان ہر قسم کی ترقی اور پیشرفت کی جانب بڑھتے ہوئے قدموں کو روک دیا جائے۔ دشمن چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کو ان کی ھدف کی جانب بڑھنے نا دیا جائے وہ مسلمان پستی اور غلامی کی زندگی گذارنے پر راضی ہوجایئں۔
جس طرح سے شب قدر کو مسلمانوں کے لیے تقدیر ساز رات قرار دیا گیا ہے اسی طرح امام خمینی ؒ نے روز قدس کو بھی مسلمانوں کے لیے ایک تقدیر ساز دن قرار دیا ہے جو مسلمانوں کے مستقبل کا تعیّن کرے گا۔
ہماری جانب سے یوم قدس کے لیے انجام دیے جانے والے اقدامات سے دشمن کافی خوفزدہ ہے اور مسلمانوں کی یقینی ترقی اور پیشرفت کو دیکھ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی بوکھلاہٹ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور قدس کے خلاف اقدامات میں بھی تیزی آگئی ہے۔
جب تک قدس کو صہیونی طاقتوں سے آزاد نا کروالیا جائے اس وقت تک مسلمان مسیحی اور یہودی قدس میں چین سے نہیں رہ سکتے۔
https://taghribnews.com/vdccisq0p2bqio8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ