تاریخ شائع کریں2019 25 May گھنٹہ 20:04
خبر کا کوڈ : 421910

امریکہ کے خودسرانہ اقدامات صلح کیلئے بہت زیادہ خطرناک ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا
ایران کے وزیر خارجہ نے مغربی ایشیاء میں امریکہ کی جانب سے فوج کی تعداد میں اضافہ سے متعلق امریکی حکام کے دعووں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے
امریکہ کے خودسرانہ اقدامات صلح کیلئے بہت زیادہ خطرناک ہیں
ایران کے وزیر خارجہ نے مغربی ایشیاء میں امریکہ کی جانب سے فوج کی تعداد میں اضافہ سے متعلق امریکی حکام کے دعووں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے دعوے عالمی امن و صلح کیلئے بہت زیادہ خطرناک ہیں اس لئے ان کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان کے دورے کے اختتام پر بعد اسلام آباد سے روانگی سے قبل ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام خلیج فارس میں اپنی دشمنانہ پالیسیوں اور حالات کو کشیدہ بنانے کی توجیہ پیش کرنے کے لئے اس قسم کے دعوے کر رہے ہیں۔ایران کے وزیر خارجہ نے علاقے میں امریکی حکام کی جانب سے فوج کی تعداد میں اضافہ سے متعلق بیانات کو عالمی امن و صلح کے لئے خطرناک قرار دیا۔واضح رہے کہ ایران کے وزیر حارجہ نے اپنے دورہ اسلام آباد میں اس ملک کے مختلف اعلی حکام منجملہ وزیر اعظم، پارلیمنٹ کے اسپیکر، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے الگ الگ ملاقات اور مختلف دو طرفہ و علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
https://taghribnews.com/vdcgqq9tzak9xy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ