تاریخ شائع کریں2019 25 May گھنٹہ 19:44
خبر کا کوڈ : 421903

یورپی ممالک کو ایران کافی وقت دے چکا ہے

اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے
امریکہ نے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہو کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 اور دوسرے عالمی قوانین کو پاوں تلے روند دیا ہے
یورپی ممالک کو ایران کافی وقت دے چکا ہے
اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ امریکہ نے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہو کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 اور دوسرے عالمی قوانین کو پاوں تلے روند دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے اخبار واشنگٹن پوسٹ میں اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے باوجود ایران یورپی ممالک کی درخواست پر اس معاہدے سے علیحدہ نہیں ہوا اور یورپی ممالک کو ایران نے کافی وقت دیا کہ وہ امریکہ کے یکطرفہ طور پر علیحدہ ہونے اور وعدہ خلافی کا ازالہ کرے۔
مجید تخت روانچی نے کہا کہ یورپی ممالک کو چاہئیے کہ وہ اپنے وعدوں پر قائم رہتے ہوئے ان پر عمل کریں اور ایران کے نقصانات کا ازالہ کرے۔ لیکن ابھی تک انہوں نے ایران کے اقتصادی نقصانات کے ازالے کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا اور اسی وجہ سے ایران کے پاس سوائے اس کے کہ اپنے بعض وعدوں پرعمل نہ کرے اور کوئی راستہ نہیں ہے۔
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی رکاوٹوں کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے بیانات نے ثابت کردیا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران پر من گھڑت اور بے جا الزامات عائد کر رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciuza5pt1ar32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ