تاریخ شائع کریں2019 25 May گھنٹہ 18:44
خبر کا کوڈ : 421888

صیہونی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ سے متعدد فلسطین زخمی

غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے
صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کرکے 16 فلسطینیوں کو زخمی کردیا
صیہونی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ سے متعدد فلسطین زخمی
صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کرکے 16 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کل جمعے کے روز 59 ویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کرکے16 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے زہریلی گیس کا استعمال بھی کیا۔
تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 304 سے زائد فلسطینی شہید اور 27 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
 فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے گرینڈ واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔
اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے-
غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaa6nya49nua1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ