تاریخ شائع کریں2019 24 May گھنٹہ 21:39
خبر کا کوڈ : 421738

ایران کی جانب سے کوئٹہ میں دہشت گردی پر اظہار افسوس

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی مذمت
ایران کی جانب سے کوئٹہ میں دہشت گردی پر اظہار افسوس
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں ایک مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور سترہ دیگر زخمی ہو گئے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے جمعے کے روز کوئٹہ کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور اس دھماکے کو غیر انسانی جرم قرار دیا۔ انھوں نے اس واقعے پر پاکستان کی حکومت اور قوم کو تعزیت بھی پیش کی۔
سید عباس موسوی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران، دہشت گردی کی جڑوں کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے علاقے کے تمام ملکوں اور حکومتوں خاص طور سے پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcexz8evjh8wfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ