تاریخ شائع کریں2019 24 May گھنٹہ 20:35
خبر کا کوڈ : 421736

محمد جواد ظریف نے وزیر اعظم عمران خان سے تبادلہ خیال کیا

پاکستان کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا گیا
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
محمد جواد ظریف نے  وزیر اعظم عمران خان سے تبادلہ خیال کیا
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
 جمعے کے روز ہونے والی اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں چابہار اور گوادر بندرگاہوں کے درمیان رابطوں کے قیام کی تجویز کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ چابہار اور گوادر کو ایک دوسرے سے جوڑ کر باہمی گنجائشوں ‎سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
 پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر اپنے حالیہ دورہ ایران کا ذکر کرتے ہوئے اسلام آباد اور تہران کے درمیان تعلقات کے فروغ کو ضروری قرار دیا۔ پاکستان کے وزیر ا‏عظم نے خطے کی سلامتی کے لیے علاقائی ممالک اور خاص طور سے اسلامی ملکوں کے درمیان تعاون کو اتنہائی اہم اور ضروری قرار دیا۔
https://taghribnews.com/vdcc1sq0e2bqim8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ