تاریخ شائع کریں2019 24 May گھنٹہ 20:18
خبر کا کوڈ : 421733

فلسطین کے دو مختلف علاقوں میں آتشزدگی

صیہونی حکومت کے فائر بریگیڈ کے محکمے نے اعلان کیا ہے
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات غزہ کے قریب واقع مقبوضہ فلسطین کے دو مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے دو واقعات رونما ہوئے۔
فلسطین کے دو مختلف علاقوں میں آتشزدگی
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات غزہ کے قریب واقع مقبوضہ فلسطین کے دو مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے دو واقعات رونما ہوئے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے فائر بریگیڈ کے محکمے نے اعلان کیا ہے کہ جن علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے ہیں ان علاقوں کو رہائشیوں سے خالی کرالیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم از کم بیس متاثرہ افراد کو اسپتال بھی منتقل کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ آگ غباروں کے ذریعے لگی۔ واضح رہے کہ فلسطینی گروہ، صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لئے پتنگوں اور غباروں کا استعمال کر رہے ہیں جن کے ذریعے وہ مقبوضہ فلسطین میں اپنے پیش نظر علاقوں میں آگ لگانے کے اقدامات اور نتیجے میں غاصب صیہونی حکومت کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ان پتنگوں اور غباروں کا مقابلہ کرنے میں غاصب صیہونی فوجی بالکل بے بس نظر آتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjtvextuqe8az.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ