تاریخ شائع کریں2019 24 May گھنٹہ 19:59
خبر کا کوڈ : 421730

پاکستان فلسطینیوں کیساتھ ہے، کسی قیمت پر اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے

پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیرین مزاری نے کہا
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیرین مزاری نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کیساتھ ہے اور کسی قیمت پر اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا
پاکستان فلسطینیوں کیساتھ ہے، کسی قیمت پر اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے
القدس کانفرنس سے پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، سینیٹر مشاہد حسین سید، چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام، سینیٹر فرحت اللہ بابر، سینیٹر افراسیاب خٹک، سینیٹر جنرل (ر) عبد القیوم اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیرین مزاری نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کیساتھ ہے اور کسی قیمت پر اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک جعلی اور غاصب حکومت ہے، پاکستان کسی دباو کو قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان فلسطین کاز پر قائد اعظم محمد علی جناح کی وضع کردہ پالیسیوں کے مطابق عمل کرے گی۔
شیریں مزاری نے کہا کہ ٹرمپ سمجھتا ہے کہ فلسطینوں کو بھی پیسے دینے سے وہ سب کچھ بھول جائیں گے، ایسا ہرگز نہیں ہوگا، جو لوگ خون دے رہے ہیں، وہ اپنی سرزمین کو کیسے بھول سکتے ہیں؟ ہم صدی کی ڈیل کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ پیسے اور طاقت کے بل بوتے پر اقوام عالم پر مسلط ہونا چاہتا ہے۔
ایران امریکہ کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ایران کے حوالے سے ٹرمپ خام خیالی کا شکار ہے، امریکی صدر نے کہا کہ ایران صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ اس خطے اور خلیج فارس سے ختم ہو جائیگا۔
القدس کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ کی خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمیں سینٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ قائد اعظم نے برطانوی وزیراعظم کو فلسطین کے موضوع پرخط لکھا تھا۔ ماضی میں ہم نے پاکستانی ایئر فورس اور پائلٹ کی مدد سے فلسطینیوں کی شام کے محاذ پر مدد کی۔
 چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو عالمی برادری کے ساتھ اٹھانے کے لئے پاکستان ہمیشہ صف اول میں رہا ہے۔ فلسطین اور کشمیر کے عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔
سینیٹر فرحت اللہ بابر، سینیٹر افرا سیاب خٹک، سینیٹر جنرل (ر) عبد القیوم اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نےاس موقع پر کہا کہ مسئلہ فلسطین دنیا کے تمام مسائل میں سب سے اہم ترین مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ بدترین ناانصافی ہوئی ہے، فلسطینی اپنے ہی وطن میں بےگھر ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کی القدس کانفرنس کا مقصد جہاں اپنے فلسطینی مظلوم بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنا تھا، وہاں اس کانفرنس کا مقصد حکومت پاکستان کو مسئلہ فلسطین کی سنگینی کا احساس دلاتے ہوئے مطالبہ کرنا تھا کہ یوم القدس کو سرکاری سطح پر منایا جائے۔
https://taghribnews.com/vdcgwq9tzak9xu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ