تاریخ شائع کریں2019 24 May گھنٹہ 10:37
خبر کا کوڈ : 421643

اسرائیلی فوجیوں میں جنگ کرنے کا جذبہ نہیں

اسرائیل کے ایک میڈیا سیل نے حزب اللہ لبنان کے خلاف نئی جنگ کے آغاز کے لئے تل ابیب کی کوشش
حزب اللہ لبنان، بھرپور فوجی توانائی کی حامل ہے اور دو ہزار چھے کے مقابلے میں اس کی فوجی توانائی میں قابل ذکر حد تک اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیلی فوجیوں میں جنگ کرنے کا جذبہ نہیں
اسرائیل کے ایک میڈیا سیل نے حزب اللہ لبنان کے خلاف نئی جنگ کے آغاز کے لئے تل ابیب کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف زمینی جنگ کے تعلق سے اسرائیل میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
اسرائیل کے ٹی وی چینل تھرٹین کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان، بھرپور فوجی توانائی کی حامل ہے اور دو ہزار چھے کے مقابلے میں اس کی فوجی توانائی میں قابل ذکر حد تک اضافہ ہوا ہے۔
صیہونی حکومت کے ایک ریٹائرڈ فوجی افسر اسحاق بریک نے حزب اللہ کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی فوجی ناتوانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں میں جنگ کرنے کا جذبہ نہیں پایا جاتا اور ان کی دفاع توانائی بھی ختم ہو چکی ہے۔
اس سے قبل صیہونی فوج کے ایک کمانڈر یوئیل استریک نے اسرائیل کے حزب اللہ کے میزائل حملوں کی توانائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ حزب اللہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل آمادہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjxvextuqe8mz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ