تاریخ شائع کریں2019 24 May گھنٹہ 10:27
خبر کا کوڈ : 421640

عمران خان کی جانب سے نریندرمودی کی کامیابی پر نیک تمناوں کا اظہار

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا
الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو مبارک باد دیتے ہوئے خطے میں امن و خوشحالی اور مل کر کام کرنے کی امید ظاہر کی ہے
عمران خان کی جانب سے نریندرمودی کی کامیابی پر نیک تمناوں کا اظہار
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو مبارک باد دیتے ہوئے خطے میں امن و خوشحالی اور مل کر کام کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادیوں کی کامیابی پر میں وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان کے وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں جنوبی ایشیا میں امن اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہندوستانی وزیراعظم کے ساتھ کام کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں عام انتخابات کے آغاز سے قبل نو اپریل کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے چند غیر ملکی صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتخابات میں جیتنے سے امن مذاکرات کا بہتر موقع ملے گا۔
https://taghribnews.com/vdcgtq9tzak9x34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ