QR codeQR code

مذاکرات کی بنیاد باہمی احترام ہے

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کیوان خسروی کا کہنا تھا

23 May 2019 گھنٹہ 22:04

تہران کی اصولی پالیسیوں کے تحت، بلا استثنا، ایرانی عوام کے اقتدار اعلی، منطق، مزاحمت اور استقامت کا پیغام سب کو پہنچا دیا گیا ہے


ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی رویے میں تبدیلی اور ایرانی عوام کے حقوق کا احترام کیے جانے تک واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کیوان خسروی کا کہنا تھا کہ تہران کی اصولی پالیسیوں کے تحت، بلا استثنا، ایرانی عوام کے اقتدار اعلی، منطق، مزاحمت اور استقامت کا پیغام سب کو پہنچا دیا گیا ہے۔
مختلف ملکوں کے عہدیداروں کے دورہ ایران میں اضافے کے بارے میں اعلی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ یہ عہدیدار امریکہ کی نمائندگی میں آئے ہیں جن میں سے بعض کی خـبریں میڈیا میں آجاتی ہیں اور بعض کی نہیں آتیں۔


خبر کا کوڈ: 421619

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/421619/مذاکرات-کی-بنیاد-باہمی-احترام-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com