تاریخ شائع کریں2019 22 May گھنٹہ 21:46
خبر کا کوڈ : 421520

لیبیا میں جنگ بندی سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے

قوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک کا کہنا تھا
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے لیبیا کے معاملے میں سلامتی کونسل کے ارکان سے اتفاق رائے پیدا کرنے کی اپیل کی ہے
لیبیا میں جنگ بندی سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے لیبیا کے معاملے میں سلامتی کونسل کے ارکان سے اتفاق رائے پیدا کرنے کی اپیل کی ہے۔
 منگل کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے ارکان کو لیبیا کی جھڑپوں میں ملوث تمام فریقوں کو متفقہ پیغام دینا چاہیے۔
اس سوال کے جواب میں کہ کیا سلامتی کونسل لیبیا میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنا چاہتی ہے، اسٹیفن دوجاریک کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل کا خیال ہے کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے وہ اس بارے میں فیصلہ اور اس کا اعلان کرے۔
 لیبیا میں جھڑپوں کو دو ماہ کا عرصہ بیت رہا ہے لیکن سلامتی کونسل کوئی بھی ٹھوس فیصلہ کرنے میں ناکام رہی ہے حتی اس حوالے سے بیان اور قرارداد  جاری کرنے پر بھی متفق نہیں ہو سکی ہے۔
 ادھر لیبیا کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے غسان سلامہ نے لیبیا کی تقسیم اور خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdxf0ozyt0xk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ