تاریخ شائع کریں2019 22 May گھنٹہ 21:37
خبر کا کوڈ : 421518

ایران کے خلاف فوجی کاروائی مشکل کا حل نہیں ہے

 کانگریس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مک کینل نے کہا
امریکی سینیٹ میں اکثّریتی دھڑے کے سربراہ مچ مک کینل نے ایران کے مقابلے میں ٹرمپ انتظامیہ کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے
ایران کے خلاف فوجی کاروائی مشکل کا حل نہیں ہے
امریکی سینیٹ میں اکثّریتی دھڑے کے سربراہ مچ مک کینل نے ایران کے مقابلے میں ٹرمپ انتظامیہ کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
 کانگریس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مک کینل نے کہا کہ کوئی بھی موجودہ صورتحال میں ایران کے خلاف فوجی راہ حل کی بات نہیں کر رہا۔
 قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو، سرپرست وزیر دفاع پیٹرک شناھن، چیف آف اسٹاف جنرل ڈینفور اور سی آئی اے کی سربراہ گینا ہیسپل نے منگل کے روز ایران کے بارے میں ہونے والے سینیٹ کے کھلے اجلاس میں شرکت کی تھی۔
دوسری جانب ڈیموکریٹ ارکان نے اس اجلاس کے بعد یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ پومپیو نے  ایران کے خلاف گھسے پٹے دعوں کے اعادے کے سوا کوئی نئی بات بیان نہیں کی۔
 ڈیموکریٹ سینیٹر ڈگ ڈربن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا یہ سمجھنا سخت غلطی ہوگی کہ کانگریس آسانی کے ساتھ مشرق وسطی میں کسی نئی جنگ کی اجازت دے دے گی۔
https://taghribnews.com/vdca66nya49num1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ