تاریخ شائع کریں2019 22 May گھنٹہ 20:14
خبر کا کوڈ : 421510

ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی خطے پر منفی اثرات مرتب کرے گی

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں کہا
پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایران امریکہ کشیدگی سے متعلق علاقے کے حالات پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کیا
ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی خطے پر منفی اثرات مرتب کرے گی
پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایران امریکہ کشیدگی سے متعلق علاقے کے حالات پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے اپنے دورہ قرقیزستان میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اجلاس کے موقع پر پاکستان کا وفد ایٹمی معاہدے کے فریق ملکوں کی حیثیت سے روس اور چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات میں علاقے میں ایران امریکہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کرے گا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے گذشتہ اتوار کو اپنے دورہ کویت میں بھی ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ملک علاقے میں امن و استحکام کا خواہاں رہا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے وہ کشیدگی ختم کرانے میں مدد و تعاون کرنے کے تیار ہے۔
پاکستان نے اس سے قبل بھی خلج فارس کے علاقے میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی کو تشویشناک قرار دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdccssq0x2bqip8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ