تاریخ شائع کریں2019 22 May گھنٹہ 12:36
خبر کا کوڈ : 421420

ٹرمپ کے فیصلے غیر سنجیدہ ہیں ،امریکی اتحادی ممالک

امریکہ کے اتحادی ممالک نے کہا ہے
امریکہ کے اتحادی ممالک نے کہا ہے کہ ایران کے مسئلے پر آنکھیں بند کر کے ٹرمپ کا ساتھ نہیں دیا جا سکتا۔
ٹرمپ کے  فیصلے غیر سنجیدہ ہیں ،امریکی اتحادی ممالک
امریکہ کے اتحادی ممالک نے کہا ہے کہ ایران کے مسئلے پر آنکھیں بند کر کے ٹرمپ کا ساتھ نہیں دیا جا سکتا۔
سیاسی و اقتصادی خبروں کا تجزیہ کرنے والی امریکی کمپنی "بلومبرگ" نے امریکی صدر ٹرمپ کے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنے موقف میں بین الاقوامی سطح پر تنہا ہو جانے کے بارے میں اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ امریکہ کے اتحادی ممالک خارجہ سیاست سے لے کر شمالی کوریا اور ونزویلا تک کے مسائل پرامریکی صدر ٹرمپ کے ہر منصوبے کی اندھا دھند حمایت کرتے چلے آئے ہیں، لیکن گذشتہ ہفتے جیسے ہی ایران کے مسئلے پر تناؤ کی شدت میں اضافہ ہوا، یہ بات کھل کر سامنے آگئی کہ اس مسئلے پر امریکی صدر بالکل تنہاء ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھانا، طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے کو عجلت میں خلیج فارس کے مشن پر روانہ کرنا، پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم اور B-52 بمبار طیاروں کے ایک اسکاڈرن کو خطے میں تعینات کرنا بلکہ ان سب سے بڑھ کر ایران کے خلاف روز افزوں امریکی دھمکیاں واشنگٹن کے اتحادیوں کے لئے حقیقی پریشانی کا باعث بن گئیں، جبکہ اس تمام تر صورتحال میں ٹرمپ کی طرف سے واضح حکمت عملی کا فقدان بھی امریکی اتحادیوں کی پریشانیوں کو دوچنداں کرنے کا سبب بنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ نے کئی بار ایران کو مذاکرات کی پیشکش کی جسے ایران نے ٹھکرا دیا۔
https://taghribnews.com/vdccisq0x2bqi08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ