تاریخ شائع کریں2019 22 May گھنٹہ 12:28
خبر کا کوڈ : 421415

سعودی عرب جھوٹ بول کر اپنی شکست پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے

حوثیوں نے سعودی عرب کے دعوے کی سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے
سعودی عرب نے جھوٹ پر مبنی دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ایئر ڈیفنس فورسز نے پیر کے روز طائف کی فضاؤں میں دو بیلسٹک میزائل مار گرائے ہیں
سعودی عرب جھوٹ بول کر اپنی شکست پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے
سعودی عرب نے جھوٹ پر مبنی دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ایئر ڈیفنس فورسز نے پیر کے روز طائف کی فضاؤں میں دو بیلسٹک میزائل مار گرائے ہیں۔
حوثیوں نے سعودی عرب کے دعوے کی سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ کی جانب کوئی میزائل فائر نہیں کیا گیا۔ سعودی حکومت عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے اور یہ سعودی عرب کے ہتھکنڈے ہیں۔
دوسری جانب یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہےکہ ہم جہاں حملہ کرتے ہیں اس جگہ کا اعلان کرتے ہیں ۔ لیکن سعودی عرب جھوٹ بول کو رائے عامہ کو منحرف کرنے کی کوشش کررہا ہے اور مکہ و مدینہ کے مقدس شہروں کی آڑ میں اپنے مکروہ اور بھیانک چہرے کو چھپانے کیکوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکہ اور مدینہ تمام مسلمانوں کے لئے قابل احترام ہیں اور ہم مکہ و مدینہ کے علاوہ سعودی عرب کے ہر شہر کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی حکام نے کل من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی الزام عائد کرتے ہوئے یہ دعوی کیا تھا کہ طائف کے علاقے میں دو میزائلوں کو نشانہ بنایا گیا، ایک میزائل کا رخ مکہ اور دوسرے کا رخ جدہ کی جانب تھا۔
سعودی اتحاد کی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے منگل کو اپنے بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے شہر نجران میں بھی دھماکہ خیز مواد کے حامل ڈرون طیارے کے ذریعے ایک اہم تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس مقام کو سعودی شہری اور غیر ملکی مقیم افراد استعمال کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgqq9tnak9xt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ