تاریخ شائع کریں2019 21 May گھنٹہ 21:43
خبر کا کوڈ : 421357

شعر کا حسن و جمال اسے بااثر اور فرض شناسی میں تبدیل کرتا ہے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا
فارسی زبان و ادب کے بعض اساتذہ اور شعرائے کرام نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی
شعر کا حسن و جمال اسے بااثر اور فرض شناسی میں تبدیل کرتا ہے
آسمان امامت و ولایت کے دوسرے درخشاں ستارے، کریم اہلبیت حضرت امام حسن علیہ الصلوات و السلام کی شب ولادت باسعادت کی مناسبت سے فارسی زبان و ادب کے بعض اساتذہ اور شعرائے کرام نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے  آسمان امامت و ولایت کے دوسرے درخشاں ستارے کریم اہلبیت حضرت امام حسن علیہ الصلوات و السلام کی شب ولادت باسعادت کی مناسبت سے فارسی زبان و ادب کے اساتذہ اور شعرائے کرام سے ہونے والی ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے انقلابی اشعار کے جاری سلسلے اور ان میں ہونے والی پیشرفت کو امید افزا قرار دیا اور فرمایا کہ البتہ اشعار کے اور بھی زمینے پائے جاتے ہیں تاہم انقلابی تخیالات پر کہے جانے والے اشعار، مضمون اور جدت اور صیقل یافتہ الفاظ کے استعمال کے اعتبار سے نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے رجحان و بیان شعر کو اعجاز آفرینش قرار دیا اور فرمایا کہ شعر کا حسن و جمال اسے بااثر اور فرض شناسی میں تبدیل کرتا ہے اور اس فرض شناسی کو ہدایت و رہنمائی میں بروئے کار لائے جانے کی ضرورت ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے توحید کی معرفت، اہلبیت اطہار علیہ السلام کے فضائل و کمالات، انقلاب اور ملک کے اہم واقعات نیز عالم اسلام کے مختلف مسائل سے متعلق شعر گوئی کو اس کی رفعت و بلندی کا باعث قرار دیا اور فرمایا اشعار کی زیبائی میں سیلاب متاثرین کی امداد میں لوگوں کی فداکارانہ پرشکوہ موجودگی جیسے حسین کارنامے کو بھی منعکس کئے جانے کی ضرورت ہے اس لئے کہ یہ عمل آپ کے اشعار کو قومی تشخص کے پرچم میں تبدیل کرتا ہے۔
اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں انتیس سینیئر وتجربے کار اور نوجوان شاعروں نے اپنے اشعار بھی پڑھ کر سنائے۔
پیر کے روز مغرب و عشا کی نماز سے قبل بھی کچھ شعرائے کرام نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی اور اس نشست میں اپنے اشعار پڑھ کر سنائے۔
https://taghribnews.com/vdcbs8bazrhb5fp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ