تاریخ شائع کریں2019 21 May گھنٹہ 21:38
خبر کا کوڈ : 421356

ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے

سی این این نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا
امریکہ ایٹمی معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے ایران کے احترام کا ثبوت نہیں دیتا ہے اس وقت تک تہران واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا
ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ جب تک امریکہ ایٹمی معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے ایران کے احترام کا ثبوت نہیں دیتا ہے اس وقت تک تہران واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔
سی این این نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب تک امریکہ جوہری معاہدے کے مطابق اپنے وعدوں پر عمل کر کے ایران کے احترام کا ثبوت پیش نہیں کرتا اس وقت تک ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ نے علاقے میں اپنی فوجی موجودگی کو تقویت دے کر خطرناک کھیل کا آغاز کر دیا ہے۔
انہوں نے امریکہ کی جانب سے خلیج فارس میں امریکی طیارے بردار بحری جہاز اور بمبار طیاروں کی تعیناتی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس چھوٹے سے علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی نقل و حرکت خود حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس سے پہلے امریکی صدر کی تازہ دھمکیوں کے جواب میں ٹوئیٹ کیا تھا کہ ایران کے عوام دھکمیوں سے ڈرنے والے نہیں اور انہیں دھمکیوں کے ذریعے مذاکرات پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
https://taghribnews.com/vdcam6nyi49nue1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ