تاریخ شائع کریں2019 21 May گھنٹہ 21:37
خبر کا کوڈ : 421355

امریکی پابندیاں ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پابندیوں کے دور میں عظیم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح امریکہ کے حکمرانوں کے لیے واضح جواب ہے
امریکی پابندیاں ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پابندیوں کے دور میں عظیم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح امریکہ کے حکمرانوں کے لیے واضح جواب ہے۔
 صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کی شام پلدشت شہر کے دورے کے موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صوبہ کرمانشاہ اور آذربائیجان غربی میں متعدد عظیم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام منصوبے پابندیوں کے دور میں مکمل کیے گئے ہیں۔
 صدر مملکت نے کہا کہ  پابندیوں کے دوران شروع اور مکمل کیے جانے والے یہ عظیم منصوبے  وائٹ ہاؤس اور امریکہ کے نو آموز سیاستدانوں کی پالیسیوں کا مناسب جواب ہیں۔
 صدر ایران نے کہا کہ  سیاست کی دنیا میں تازہ قدم رکھنے والے سمجھ رہے تھے کہ وہ ایران کی سربلندی میں کمی کر سکتے ہیں لیکن آج پابندیوں کے باوجود ہم ترقی کی منزلیں طے کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ  صدر ایران نے جن منصوبوں کا افتتاح کیا ہے ان میں دو ڈیم، آب رسانی اور آب پاشی کا منصوبہ اور چھبیس چھوٹے بڑے زرعی اور مواصلاتی منصوبے شامل ہیں۔   
https://taghribnews.com/vdcjivexiuqe8tz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ