QR codeQR code

جوہری تنصیبات تکنیکی اعتبار سے بہترین حالت میں ہے

ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کی جانب سے جاری کئے جانے والے اس بیان میں کہا گیا ہے

21 May 2019 گھنٹہ 21:34

ایران کے جوہری دانشوروں نے ایک بیان میں جوہری ٹیکنالوجی اور نئی سینٹری فیوج مشینوں تک دسترسی میں پیشرفت ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے


ایران کے جوہری دانشوروں نے ایک بیان میں جوہری ٹیکنالوجی اور نئی سینٹری فیوج مشینوں تک دسترسی میں پیشرفت ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات میں اس وقت تکنیکی اعتبار سے بہترین حالت میں صحیح علامات کے ساتھ پیداواری عمل جاری ہے۔
نطنز کی جوہری تنصیبات میں ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کی جانب سے جاری کئے جانے والے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے چالیس برس اس وقت نئے سائنسی و صنعتی شعبوں خاص طور سے جوہری شعبے میں ترقی و پیشرفت کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔
جوہری شعبے میں ترقی و پیشرفت کا یہ جلوہ جوہری ایندھن کی ریسائیکلنگ اور مختلف طریقوں سے بیس فیصد تک یورینیم کی افزودگی کے منصوبوں میں مکمل اور واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جو ایران کے جوہری دانشوروں کی خوداعتمادی کا نتیجہ ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جوہری شعبے میں یہ پیشرفت ایران کے خلاف عائد کی جانے والی تمام تر پابندیوں کے باوجود جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 421354

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/421354/جوہری-تنصیبات-تکنیکی-اعتبار-سے-بہترین-حالت-میں-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com