تاریخ شائع کریں2019 21 May گھنٹہ 21:34
خبر کا کوڈ : 421354

جوہری تنصیبات تکنیکی اعتبار سے بہترین حالت میں ہے

ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کی جانب سے جاری کئے جانے والے اس بیان میں کہا گیا ہے
ایران کے جوہری دانشوروں نے ایک بیان میں جوہری ٹیکنالوجی اور نئی سینٹری فیوج مشینوں تک دسترسی میں پیشرفت ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے
جوہری تنصیبات تکنیکی اعتبار سے بہترین حالت میں ہے
ایران کے جوہری دانشوروں نے ایک بیان میں جوہری ٹیکنالوجی اور نئی سینٹری فیوج مشینوں تک دسترسی میں پیشرفت ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات میں اس وقت تکنیکی اعتبار سے بہترین حالت میں صحیح علامات کے ساتھ پیداواری عمل جاری ہے۔
نطنز کی جوہری تنصیبات میں ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کی جانب سے جاری کئے جانے والے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے چالیس برس اس وقت نئے سائنسی و صنعتی شعبوں خاص طور سے جوہری شعبے میں ترقی و پیشرفت کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔
جوہری شعبے میں ترقی و پیشرفت کا یہ جلوہ جوہری ایندھن کی ریسائیکلنگ اور مختلف طریقوں سے بیس فیصد تک یورینیم کی افزودگی کے منصوبوں میں مکمل اور واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جو ایران کے جوہری دانشوروں کی خوداعتمادی کا نتیجہ ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جوہری شعبے میں یہ پیشرفت ایران کے خلاف عائد کی جانے والی تمام تر پابندیوں کے باوجود جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdciwza55t1arp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ