QR codeQR code

امریکہ کی خارجہ پالیسی پر اسلحہ مافیا کا تسلط ہے

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے

21 May 2019 گھنٹہ 21:28

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی پر اسلحہ مافیا کا تسلط ہے اور صدر ٹرمپ کو اس کا مقابلہ کرنا چاہئے


ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی پر اسلحہ مافیا کا تسلط ہے اور صدر ٹرمپ کو اس کا مقابلہ کرنا چاہئے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے فاکس نیوز سے صدر ٹرمپ کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بجا طور پر ملٹری انڈسٹریل کمپلکس سے بیزاری کا اعلان کیا ہے جو امریکہ کو ہمیشہ جنگ کی جانب دھکیلتی رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیئے ایک انٹرویو نے میں امریکہ کی جنگ پسندانہ پالیسیوں میں اسلحہ مافیا جسے ملٹری انڈسٹریل کمپلکس کہا جاتا ہے، کے کردار کی جانب اشارہ کیا تھا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس حوالے سے ٹرمپ کو ان کا انتخابی وعدہ یاد دلاتے ہوئے کہ جس میں انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس پہچنے کی صورت میں وہ واشنگٹن سے گند صاف کریں گے، لکھا ہے کہ کیا واشنگٹن سے گند صاف کرنے کا وقت ابھی نہیں آیا؟۔
قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے واشنگٹن سے گند صاف کرنے کا اشارہ ان قوتوں کی جانب تھا جو حکومت امریکہ کی پالیسیوں پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واشنگٹن کی گند کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا ٹیم بی کو اس بات کی اجازت دینے کا کہ وہ ظالم قصائیوں کو دوہنے کے لیے انہیں مزید اسلحہ بیچ کر سفارت کاری کو نابود اور جنگی جرائم میں ان کا ساتھ دیں، ملٹری انڈسٹریل کمپلکس کے ہاتھ مضبوط ہونے کے سوا اور کیا نتیجہ برآمد ہوگا۔
ٹیم بی سے مراد صیہونی حکومت کا وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو، سعودی ولی عہد بن سلمان، امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن اور ابوظہبی کے ولی عہد بن زائد ہے، جن کے نام بی سے شروع ہوتے ہیں۔
بہر حال جو بات واضح ہے اور تجربے سے بھی ثابت ہو چکی ہے وہ یہ ہے کہ امریکہ اپنے ناجائز مفادات کے حصول اور خطے پر اپنی بالادستی جاری رکھنے کے لیے کسی بھی ناپاک حربے کو آزمانے سے گریز نہیں کرتا۔
اسی صورت حال کے پیش نظر ایران کے وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ٹیم بی کے اکسانے پر اس چیز کے حصول کی آس لگائے بیٹھے ہیں جو سکندر، چنگیز خان اور دوسرے غاصب بھی حاصل نہ کر سکے۔ ایرانی صدیوں سے باقی ہیں لیکن تمام غاصب نابود ہو گئے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ کسی بھی ایرانی کو دھمکی نہ دو، بلکہ احترام کرو، تو مثبت جواب ملے گا۔


خبر کا کوڈ: 421352

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/421352/امریکہ-کی-خارجہ-پالیسی-پر-اسلحہ-مافیا-کا-تسلط-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com