تاریخ شائع کریں2019 21 May گھنٹہ 21:26
خبر کا کوڈ : 421351

عرب سربراہوں کو ریاض کی جانب سے دی جانے والی دعوت سازش ہے

عرب سربراہوں کو سعودی شاہ کی جانب سے دی جانے والی دعوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا
ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے عرب سربراہوں کو ریاض کی جانب سے دی جانے والی دعوت کو علاقے میں سعودی عرب کی فتنہ انگیز پالیسی کا حصہ قرار دیا ہے۔
عرب سربراہوں کو ریاض کی جانب سے دی جانے والی دعوت سازش ہے
ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملے اور علاقے کے حالیہ واقعات کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے عرب سربراہوں کو ریاض کی جانب سے دی جانے والی دعوت کو علاقے میں سعودی عرب کی فتنہ انگیز پالیسی کا حصہ قرار دیا ہے۔
حشمت اللہ فلاحت پیشہ نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملے اور علاقے کے حالیہ واقعات کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے عرب سربراہوں کو سعودی شاہ کی جانب سے دی جانے والی دعوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، علاقے میں ایران کے خلاف اتحاد تشکیل دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عرب لیگ اور خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے سربراہوں کو دعوت دی ہے کہ وہ علاقے کے مختلف واقعات منجملہ سعودی آئل تنصیبات اور متحدہ عرب امارات کی الفجیرہ بندرگاہ پر حملے کے واقعات کا جائزہ لینے کے لئے تیس مئی کو تشکیل دیئے جانے والے دو ہنگامی اجلاسوں میں شرکت کریں۔
https://taghribnews.com/vdcftydjyw6d0ma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ