تاریخ شائع کریں2019 21 May گھنٹہ 21:01
خبر کا کوڈ : 421346

امریکہ میں فوجی وردی میں ملبوس دہشتگرد نے فائرنگ کرکدی

امریکی ریاست الاباما میں ایک شخص نے پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے
جنوبی الاباما کے علاقے ایبرون میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا
امریکہ میں فوجی وردی میں ملبوس دہشتگرد نے فائرنگ کرکدی
امریکی ریاست الاباما میں ایک شخص نے پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔
جنوبی الاباما کے علاقے ایبرون میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق  حملہ آور نے فوجی وردی پہن رکھی تھی۔ تاحال واقعے کے محرکات کے بارے میں کچھ علم نہیں ہو سکا۔
اس سے پہلے اتوار کی شب ریاست انڈیانا کی یونیورسٹی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں سات افراد زخمی ہو گئے تھے۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں اور حتی اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بھی فائرنگ سے محفوظ نہیں ہیں۔
گزشتہ سال مئی میں ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں دس افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcjxvexmuqe8tz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ