تاریخ شائع کریں2019 21 May گھنٹہ 09:51
خبر کا کوڈ : 421186

تاجکستان کی جیل میں داعشی دہشتگردوں نے 3 اہلکاروں کو قتل کردیا

تاجکستان کی جیل میں اسیر داعش قیدیوں کے 2  گروہوں کے درمیان جھگڑا
تاجکستان کی حساس جیل میں خطرناک داعش قیدیوں کی ہنگامہ آرائی میں 3 سیکیورٹی گارڈ اور 29 جنگجو ہلاک ہوگئے
تاجکستان کی جیل میں داعشی دہشتگردوں نے 3 اہلکاروں کو قتل کردیا
تاجکستان کی حساس جیل میں خطرناک داعش قیدیوں کی ہنگامہ آرائی میں 3 سیکیورٹی گارڈ اور 29 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تاجکستان کی جیل میں اسیر داعش قیدیوں کے 2  گروہوں کے درمیان جھگڑا ہوا، ایک گروہ نے 3 سیکیورٹی گارڈ کو چھریوں کے وار کر کے ہلاک کیا اور سرکاری اسلحہ چھین کر مخالف قیدی گروہ پر فائرنگ کرکے 5 کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کے بعد جیل میں مزید نفری طلب کی گئی، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 24 قیدیوں کو ہلاک کردیا جس کے بعد جیل میں صورت حال پر قابو پالیا گیا۔ اس جیل میں 1500 قیدی ہیں جن میں اکثریت خطرناک داعش دہشتگردوں کی ہے۔
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ جیل میں جھگڑا داعش کے دہشتگرد سرغنہ بیخروز گلمورود کے گروہ نے شروع کیا، بیخروز گلمورود تاجک اسپیشل فورس کے کرنل گلمورود خالیموف کے بیٹے ہیں جنہوں نے 2015 میں داعش میں شمولیت اختیار کی تھی اور شام میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی داعش قیدیوں نے جیل میں ہنگامہ آرائی کرکے درجنوں قیدیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcbw8ba0rhb58p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ