تاریخ شائع کریں2019 21 May گھنٹہ 09:48
خبر کا کوڈ : 421185

امریکہ نے روس کو شکست دینے کیلیے طالبان پھر القاعدہ بنائی

پاکستان پیپلزپارٹی کےسینیٹررحمان ملک نےآکسفورڈ یونیورسٹی میں کہا
پاکستان کے سینیٹررحمان ملک نے کہا ہے کہ القاعدہ کا سرغنہ اسامہ بن لادن کا نیٹ ورک سعودی عرب، یمن، صومالیہ اور افغانستان سے پوری دنیا میں پھیلا
امریکہ نے روس کو شکست دینے کیلیے طالبان پھر القاعدہ بنائی
پاکستان کے سینیٹررحمان ملک نے کہا ہے کہ القاعدہ کا سرغنہ اسامہ بن لادن کا نیٹ ورک سعودی عرب، یمن، صومالیہ اور افغانستان سے پوری دنیا میں پھیلا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کےسینیٹررحمان ملک نےآکسفورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 80 کی دہائی میں امریکا نےپوری دنیا سے افغانستان کے لیے لوگ اکٹھے کئے تاکہ روس کو شکست دے سکے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ان لوگوں کو سابق سوویت یونین کےخلاف استعمال کیا اور اپنے مقاصد پورے ہونے کے بعد چھوڑدیا۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اسامہ کا نیٹ ورک سعودی عرب،یمن، صومالیہ اور افغانستان سے پوری دنیا میں پھیلا تاہم ان کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی دہشت گردی کم کرنے کا واحد راستہ ہے۔
انہوں نےکہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار پاکستانی شہری اور 10 ہزار سے زائد فوجی ہلاک ہوئے۔
https://taghribnews.com/vdcaa6nym49nu61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ