تاریخ شائع کریں2019 20 May گھنٹہ 20:03
خبر کا کوڈ : 421126

ایران خلیج فارس میں کبھی غیر عسکری نقل و حمل کو نہیں روکا

اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان علی رضا میر یوسفی نے کہا
اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان علی رضا میر یوسفی نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں غیر فوجی پروازوں کے لئے ایران کبھی خطرے کا سبب نہیں بنا
ایران خلیج فارس میں کبھی غیر عسکری نقل و حمل کو نہیں روکا
اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان علی رضا میر یوسفی نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں غیر فوجی پروازوں کے لئے ایران کبھی خطرے کا سبب نہیں بنا جبکہ اس کے برخلاف دنیا یہ کبھی نہیں بھولے گی کہ ایک امریکی جنگی بحری جہاز نے اسی خلیج فارس میں بغیر کسی وجہ کے ایک مسافر بردار طیارہ مار گرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 1988ء میں ایک امریکی جنگی بحری جہاز خلیج فارس پر ایرانی ہوائی کمپنی "ایران ایئر" کے مسافر بردار ہوائی جہار کو دن دیہاڑے نشانہ بنا کر اس میں موجود مرد و خواتین اور بچوں اور بوڑھوں کے قتل عام کا مرتکب ہوا تھا۔ اقوام متحدہ میں ایران کے ترجمان علی رضا میر یوسفی نے کہا کہ امریکہ نے ایرانی شہریوں کے قتل عام پر مبنی اپنے اس دہشتگردانہ اقدام پر تاحال عذر خواہی نہیں کی جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر آئے دن بےبنیاد الزامات عائد کرنا ایران کے خلاف امریکہ کے "جھوٹی رپورٹس جمع کرنے" اور "نفسیاتی جنگ" پر مشتمل منصوبے کا حصہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcf0ydjvw6d0ya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ