تاریخ شائع کریں2019 20 May گھنٹہ 19:34
خبر کا کوڈ : 421114

پشاور میں ڈاکٹرز کی ہڑتال، مذاکراتی عمل جاری

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری ڈاکٹروں کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری
ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ کی جانب سے مذاکرات کی دعوت قبول کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی او پی ڈی کھول دی ہے
پشاور میں ڈاکٹرز کی ہڑتال، مذاکراتی عمل جاری
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری ڈاکٹروں کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے تاہم ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ کی جانب سے مذاکرات کی دعوت قبول کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی او پی ڈی کھول دی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری ڈاکٹروں کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے تاہم ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ کی جانب سے مذاکرات کی دعوت قبول کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی او پی ڈی کھول دی ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہڑتالی ڈاکٹرز باضابطہ ڈیوٹی پر موجود ہیں اور مریضوں کو طبی سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔ ایل آر ایچ کی اوپی ڈی کل بھی کھلی رہے گی جب کہ صوبے کے دیگر تمام اسپتالوں میں مذاکرات ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی، جس کے تحت آج خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور آور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے اور مریضوں کو صرف ایمرجنسی سروسز فراہم کی جارہی ہے۔
اسپتالوں میں حکومت کی جانب سے سیکیورٹی سخت کرکے پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے، صرف ایل آر ایچ میں 229 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اس سلسلےمیں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کی اوپی ڈیز کو زبردستی بند نہیں کرنے دیں گے اور ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ حکومت نے سئینر ڈاکٹروں سے اس حوالے سے مدد طلب کی ہے تاہم اس کے باوجود ڈاکٹروں نے او پی ڈی میں آنے سے انکار کردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccssq002bqis8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ