تاریخ شائع کریں2019 20 May گھنٹہ 19:22
خبر کا کوڈ : 421110

قطر سعودی عرب میں دہشتگردوں کی حمایت کررہا ہے

قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا
قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان نےسعودی عرب کے خارجہ امور کے وزیر مملکت کی جانب سے قطرپردہشت گردوں کی حمایت کرنے کے الزام پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے
قطر  سعودی عرب میں دہشتگردوں کی حمایت کررہا ہے
قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے سعودی عرب کے خارجہ امور کے وزیر مملکت کی جانب سے قطرپردہشت گردوں کی حمایت کرنے کے الزام پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
سعودی عرب کے خارجہ امور کے وزیر مملکت عادل الجبیر کی جانب سے قطر پر دہشتگردوں کی حمایت کے الزام کے بعد دونوں ملکوں کے مابین لفظی جنگ کا ایک بار پھر آغاز ہو گیا ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے رد عمل میں کہا کہ عادل الجبیر کے الزامات بے بنیاد اور جواب دینے کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عادل الجبیر نے اس قسم کے الزامات ایسے وقت  لگائے ہیں کہ جب خلیج فارس تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے خارجہ امور کے وزیر مملکت عادل الجبیر نے پریس کانفرنس کے دوران قطر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم قطرکو ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ خطے میں شدت پسندی کو فروغ دے اوردہشت گردوں کی حمایت کرے۔
عادل الجبیرکا کہنا تھا کہ قطر تعاون کونسل کا رکن ہے لیکن اسی کونسل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔
سعودی عرب کے خارجہ امور کے وزیر مملکت نے کہا کہ قطر کو سجمھنا ہوگا کہ 20 سال پہلے کی سیاست اب نہیں چلے گی۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ قطر، سعودی پالیسیوں کے خلاف کوئی کام نہ کرے۔
واضح رہے کہ دہشت گردی میں معاونت کے الزام میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت 7 عرب ممالک نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر کے معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں اور قطر سے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب کی پالیسیوں کی پیروی کرے لیکن قطر نے صاف انکار کردیا جس کے بعد سے ان ممالک کے مابین کشیدگی بڑھ گئی۔
https://taghribnews.com/vdcizza5ut1arz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ