تاریخ شائع کریں2019 20 May گھنٹہ 19:01
خبر کا کوڈ : 421103

ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات کے بارے میں کوئی پیش گوئی کرنا مشکل ہے

روسی صدر کے دفتر کے ترجمان پسکوف نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں کہا
امریکی حکومت کا موقف تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے بنابریں ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات کے مستقبل کے بارے میں کوئی پیش گوئی کرنا بہت مشکل ہے
ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات کے بارے میں کوئی پیش گوئی کرنا مشکل ہے
روس نے کہا ہے کہ بہت سے مسائل کے بارے میں امریکی حکومت کا موقف تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے بنابریں ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات کے مستقبل کے بارے میں کوئی پیش گوئی کرنا بہت مشکل ہے۔
روسی صدر کے دفتر کے ترجمان پسکوف نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں کہا کہ باوجود اس کے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے روسی صدر پوتن سے ملاقات کے لئے بارہا اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن امریکی وزیر خارجہ پمپیؤ نے اپنے حالیہ سوچی مذاکرات میں دونوں ملکوں کے رہنماؤں کی ممکنہ ملاقات کے بارے میں کو‏ئی واضح تجویز نہیں دی ہے-
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی اس ٹی وی پروگرام میں کہا کہ ماسکو، قومی مفادات کے منافی کوئی بھی رعایت واشنگٹن کو نہیں دے گا-
انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ سوچی میں اپنے حالیہ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سبھی ملکوں کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہئے اور مقابل فریق کی بات بھی سننی چاہئے-
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم مذاکرات میں نرمی سے اور ادب و احترام کے ساتھ بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اپنے قومی مفادات کے منافی کوئی رعایت ان کو دے دیں گے-
گذشتہ ہفتے امریکی وزیر خارجہ پمپئو نے سوچی میں روسی صدر پوتن سے ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات کی تھی اس سے پہلے انہوں نے روسی وزیر خارجہ سے تین گھنٹے تک مذاکرات انجام دیئے تھے-
https://taghribnews.com/vdcaw6nye49nu61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ