تاریخ شائع کریں2019 20 May گھنٹہ 08:22
خبر کا کوڈ : 420954

فغانستان کے صوبے ہرات کی مارکیٹ میں دھماکہ 3 ہلاک

افغانستان کے صوبے ہرات کے کمشنر کے ترجمان جیلانی فرہاد نے کہا
افغانستان کے صوبے ہرات کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے اور اسی طرح بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچوںسمیت5 افراد جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہو گئے
فغانستان کے صوبے ہرات کی مارکیٹ میں دھماکہ 3 ہلاک
افغانستان کے صوبے ہرات کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے اور اسی طرح بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچوںسمیت5 افراد جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہو گئے۔
افغانستان کے صوبے ہرات کے کمشنر کے ترجمان جیلانی فرہاد نے کہا کہ ایک ایرانی باشندہ جو ہرات، خواف کے ریلوے لائن پروجیکٹ پرکام کر رہا تھا بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں افغان فوجی کے ھمراہ جاں بحق ہو گیا۔
دوسری جانب بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے ہرات کے ضلع اوبا کی مارکیٹ میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے لیے بارود سے بھری موٹر سائیکل استعمال کی گئی جسے پارکنگ کے قریب کھڑا کیا گیا تھا۔
جس وقت دھماکا ہوا، بچے موٹر سائیکل کے قریب کھیل رہے تھے۔ دھماکے میں مقامی ضلعی سربراہ بھی زخمی ہوا، 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdkz0ooyt0xn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ