QR codeQR code

سعودی اور امارات حکام کی ملاقات یمن میں مزید خوریزی کا باعث ہوگی

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے صدر محمد علی الحوثی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا

19 May 2019 گھنٹہ 20:18

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے صدر نے سعودی عرب کی جانب سے سعودی اور امارات کے تیل کی تنصیبات پر حالیہ حملوں کے خلاف دو اجلاس بلانے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے


یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے صدر نے سعودی عرب کی جانب سے سعودی اور امارات کے تیل کی تنصیبات پر حالیہ حملوں کے خلاف دو اجلاس بلانے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
اسپوتنیک کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے صدر محمد علی الحوثی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ اجلاس میں مدعو ہونے والے ممالک کے سربراہان اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے ذریعے یمنی عوام کے قتل عام کی روک تھام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اجلاس نہ فقط یمن پر جارحیت کی روک تھام میں مدد نہیں کر سکتے بلکہ جنگ و خونریزی کے جاری رہنے کا باعث بنتے ہیں۔
محمد علی الحوثی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ در اصل اس قسم کا اجلاس جہان اسلام اور اسی طرح فلسطین کے مسئلے اور سینچری ڈیل کے حوالے سے ایک سازش ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خلیج فاارس تعاون کونسل کے رکن ممالک اور عرب ممالک کے سربراہوں کو 30 مئی کو فوری طور پر دو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جس کا مقصد سعودی عرب کی تیل تنصیبات اور امارات کے الفجیرہ بندرگاہ میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کا جائزہ لینا ہے۔


خبر کا کوڈ: 420911

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/420911/سعودی-اور-امارات-حکام-کی-ملاقات-یمن-میں-مزید-خوریزی-کا-باعث-ہوگی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com