QR codeQR code

24 گھنٹوں میں امریکہ کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے 64 واقعات

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں اسّی سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

19 May 2019 گھنٹہ 20:13

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں اسّی سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے


امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں اسّی سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کے واقعات درج کرنے والے امریکی مرکز گن وائیلینس آرکائیو کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے چونسٹھ واقعات ریکارڈ ہوئے جن میں اٹھارہ افراد ہلاک اور اڑسٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے ان میں ٹینسی، کیلیفورنیا، الاباما اور انڈیانا  شامل ہیں۔امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی مکمل آزادی ہے جس کی وجہ سے فائرنگ کے واقعات اس ملک میں معمول بن گئے ہیں۔ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔طاقتور اسلحہ لابی کے دباؤ اور اثر و رسوخ کی وجہ سے کوئی بھی حکومت، ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 420909

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/420909/24-گھنٹوں-میں-امریکہ-کے-مختلف-شہروں-فائرنگ-64-واقعات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com