تاریخ شائع کریں2019 19 May گھنٹہ 20:04
خبر کا کوڈ : 420906

آسٹریا میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ

ویانا میں آسٹریا کے چانسلر کی رہائشگاہ کے باہر ہزاروں افراد نے کہا
آسٹریا کے وائس چانسلر کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد جس کے نتیجے میں انہیں اپنا عہدہ چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے، ہزاروں افراد نے ویانا میں مظاہرے کرکے قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے
آسٹریا میں  قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ
آسٹریا کے وائس چانسلر کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد جس کے نتیجے میں انہیں اپنا عہدہ چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے، ہزاروں افراد نے ویانا میں مظاہرے کرکے قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ویانا میں آسٹریا کے چانسلر کی رہائشگاہ کے باہر ہزاروں افراد نے اجتماع کرکے چانسلر سباستین کرس سے مطالبہ کیا وہ ملک میں جلد سے جلد قبل از وقت انتخابات کا راستہ ہموار کریں۔
آسٹریا کے وائس چانسلرہائنز کرسٹیان کی اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد جس میں وہ ایک روسی شہری سے ملاقات میں آئندہ انتخابات میں اپنی جماعت کے لئے حمایت کی درخواست کرتے دیکھے جا رہے ہیں خود آسٹریا کے چانسلر نے بھی کہا ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کرائے جائیں گے۔
چانسلر سباستین کرس نے اپنے نائب ہائنز کرسٹیان کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت ایف پی او کے ساتھ اپنا حکومتی اتحاد بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
آسٹریا کے چانسلر نے قبل از وقت انتخابات کرانے کی درخواست صدر الیگزنڈر فان ڈیئر کو ارسال کردی جس کو انہوں نے قبول کرلیا ہے اور کہا ہے کہ وہ قبل از وقت انتخابات کی تجویز کی تائید کرتے ہیں۔ آسٹریا کے صدر نے کہا کہ حکومت پر عوام کے اعتماد کو دوبارہ بحال کرنے کا واحد راستہ قبل از وقت انتخابات کا انعقاد ہے۔
https://taghribnews.com/vdcawwnyi49nuo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ