QR codeQR code

ایران سے مذاکرات کیلیے امریکی وفد تشکیل دے دیا گیا

رکن ونڈی شرمین ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس ارکان کو ایران کے بارے میں بریفنگ دیں گی۔

19 May 2019 گھنٹہ 20:00

ایٹمی مذاکرات میں امریکی وفد کی سینیئر رکن ونڈی شرمین ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس ارکان کو ایران کے بارے میں بریفنگ دیں گی


ایٹمی مذاکرات میں امریکی وفد کی سینیئر رکن ونڈی شرمین ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس ارکان کو ایران کے بارے میں بریفنگ دیں گی۔
ایٹمی مذاکرات میں امریکی وفد کی سینیئر رکن ونڈی شرمین کانگریس کی عمارت میں امریکی ارکان کانگریس کو ایٹمی معاہدے اور ایران کے بارے میں بریف کریں گی جس میں ڈیموکریٹس ارکان شریک ہوں گے۔ ونڈی شرمین اسی طرح ایٹمی معاہدے کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلوں کے اثرات بھی گفتگو کریں گی۔امریکا کی سابق نائب وزیرخارجہ ونڈی شرمین نے جو ایٹمی معاہدے کی حامی اور ایران کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں پر تنقید کرتی رہی ہیں کچھ عرصے قبل ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں شدت کے بعد اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا تھا کہ ایران کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلےگا۔
انہوں نے ٹرمپ کے قومی سلامتی کونسل کے مشیر جان بولٹن کے ایران کے سلسلے میں سخت گیر اقدامات کے بارے میں بھی لکھا تھا کہ بولٹن امریکا کو جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ ونڈی شرمین کا کہنا تھا کہ ابھی تک کوئی بھی ایسی جنگ نہیں ہے جس میں جان بولٹن کا ہاتھ نہ رہا ہو - خیال کیا جارہا ہے کہ یہ اجلاس جس میں ونڈی شرمن تقریر کریں گی آئندہ منگل کو ہوگا۔ ونڈی شرمین کے علاوہ سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن بھی اس اجلاس میں تقریرکریں گے۔
یاد رہے کہ سی آئی اے کے سابق سربراہ برینن بھی ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔امریکی ایوان نمائندگان کا یہ اجلاس ایک ایسے وقت ہورہا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ کے کسی بھی اچانک اور غیر متوقع اقدامات کے تعلق سے تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ امریکی قانون سازوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ اپنے اقدامات کے بارے میں مزید وضاحت کرے۔
اس درمیان ریاست ایریزونا سے امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ رکن روبین گالگو نے واشنگٹن پوسٹ کو دئے گئے اپنے انٹرویو میں ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کے دعوؤں کو مسترد کردیا ہے ۔
ان کا کہنا تھاکہ خفیہ اطلاعات کچھ اس طرح سے توڑمروڑ کر تیار کی گئی ہیں کہ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف ایران کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیاگیا ہے۔ ڈیموکریٹ رکن روبین گالکو نے کہا کہ قومی سلامتی کے امور کے مشیر جان بولٹن اور ریپبلیکن سینیٹر ٹام کاٹن نے یہ غلط خفیہ معلومات تیار کی ہیں۔
مذکورہ ڈیموکریٹ رکن کانگریس نے منگل کو بھی اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ریپبلیکن سینیٹر صورتحال کے بارے میں مبالغے سے کام لے رہے ہیں تاکہ وہ امریکی حکام کو جنگ کے لئے تیار کریں۔ جان بولٹن نے دعوی کیا ہے کہ امریکا کو ایسی خفیہ اطلاعات ملی ہیں کہ ایران یا اس کی پراکسی قوتیں امریکی مفادات پر حملہ کرنے والی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے جنگ پسندانہ اور دھمکی آمیز اقدامات اور پالیسیوں کی خود بہت سے امریکی حکام اور یورپی حکومتوں نے بھی مخالفت کی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے بھی ہمیشہ زور دے کر کہا ہے کہ امریکا کے ہر طرح کے جنگ پسندانہ اقدام کا مناسب جواب دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 420905

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/420905/ایران-سے-مذاکرات-کیلیے-امریکی-وفد-تشکیل-دے-دیا-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com