تاریخ شائع کریں2019 19 May گھنٹہ 11:45
خبر کا کوڈ : 420839

امریکی حکام مذاکرات سے متعلق جھوٹ بولتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایرانی قوم کبھی بھی منہ زوروں کے سامنے تسلیم نہیں ہوئی کہا
امریکی حکام مذاکرات سے متعلق  جھوٹ بولتے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایرانی قوم کبھی بھی منہ زوروں کے سامنے تسلیم نہیں ہوئی کہا کہ ایرانی قوم مذاکرات اور منطق پر یقین رکھتی ہے تاہم وہ جو یہ دعوی کرتے ہیں کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر لائیں گے جھوٹ بولتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کل رات ہنر و فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والی شخصیات  کے ساتھ ہوئی ملاقات کے موقع پر کہا کہ ایرانی قوم اس قسم کے مذاکرات کیلئے تیارنہیں ہے حتی کہ اگر دنیا کی تمام بڑی طاقتیں ایک ہو جائیں۔
صدر مملکت نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسرائیل اور 3 سے 4 ممالک کے علاوہ دنیا میں کوئی بھی امریکہ کی باتوں کی تائید و تصدیق نہیں کرتا کہا کہ ایرانی قوم دشمن کو شکست دے گی۔
ایران کے صدر نے اس سے قبل بھی اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایرانی قوم دشمن کی جارحیت اور منہ زوری کے مقابلے میں کسی بھی طور سر تسلیم خم نہیں کرے گی کہا کہ ایرانی قوم اپنے عزم و ارادے سے امریکہ کو شکست دے گی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بدھ کے روز دعوی کیا تھا کہ ایران جلد ہی امریکہ کے ساتھ گفتگو کرے گا۔
https://taghribnews.com/vdcfmxdj1w6d0ca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ