تاریخ شائع کریں2019 19 May گھنٹہ 11:14
خبر کا کوڈ : 420824

بلوچستان میں سکیورٹی اداروں کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک

دہشت گردوں کے خلاف یہ کارروائی ہفتے کی صبح بلوچستان کے شہر قلات میں انجام پائی
پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے صوبہ بلوچستان میں ایک کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے
بلوچستان میں سکیورٹی اداروں کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک
پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے صوبہ بلوچستان میں ایک کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف یہ کارروائی ہفتے کی صبح بلوچستان کے شہر قلات میں انجام پائی۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کس گروپ سے تھا اس بارے میں رپورٹ میں کچھ نہیں بتایا گیا۔اس سے پہلے جمعرات کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نو دہشت گرد ہلاک جبکہ چار سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔بلوچستان کو پاکستان کا سب سے زیادہ بدامنی والا صوبہ قرار دیا جاتا ہے جہاں جماعت الاحرار، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت متعدد دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcj8yexxuqe8oz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ