تاریخ شائع کریں2019 18 May گھنٹہ 22:07
خبر کا کوڈ : 420751

جنوبی کوریا واشنگٹن سے 314 ملین ڈالر کے میزائیل خریدے گا

امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے
امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے جنوبی کوریا واشنگٹن سے تین سو چودہ ملین ڈالر کے میزائل اور میزائل سسٹم خرید رہا ہے
جنوبی کوریا واشنگٹن سے 314 ملین ڈالر کے میزائیل خریدے گا
امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے جنوبی کوریا واشنگٹن سے تین سو چودہ ملین ڈالر کے میزائل اور میزائل سسٹم خرید رہا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ نے جنوبی کوریا کے ہاتھوں چورانوے میزائل اور بارہ میزائل سسٹم فروخت کرنے کے امریکی حکومت کے فیصلے کی تصدیق کی ہے - بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکا کے درمیان اس سودے کا مقصد شمالی کوریا کے ہر طرح کے ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنا ہے - امریکا کی دفاعی سیکورٹی کے تعاون کی ایجنسی اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ جنوبی کوریا، امریکا سے چورانوے ایس ایم ٹو میزائل اور بارہ گائیڈڈ میزائل سسٹم خرید رہا ہے۔ جنوبی کوریا نے یہ فیصلہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات دوبارہ شروع کردئے جانے کے اقدامات کے بعد سامنے آیا ہے۔ شمالی کوریا نے جزیرہ نمائے کوریا سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے موضوع پر امریکا کے ساتھ مذاکرات کے آغاز میں ہی اپنی میزائلی سرگرمیاں روک دی تھیں لیکن گذشتہ فروری میں امریکا اور شمالی کوریاکے مابین مذاکرات میں ناکامی کے بعد شمالی کوریا نے میزائل تجربات دوبارہ شروع کردئے۔
https://taghribnews.com/vdciwua5zt1ary2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ